ایک نیوز نیوز : بھارتی بلے باز رتوراج گائکواڑ نے ایک نو بال کی بدولت ایک اوور میں سات چھکے لگاکر نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق رتوراج گائکواڑ نے پیر کو ڈومیسٹک ایک روزہ میچ میں اتر پردیش کے خلاف سات گیندوں پر سات چھکے لگائے۔ وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میںگائکواڑ نو بال کی بدولت ایک اوور میں 43 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔گائکواڑ لسٹ اے کے میچ میں ایک ہی اوور میں سات چھکے لگانے والے واحد کھلاڑی ہیں تاہم لسٹ اے کے میچ میں ہی ایک اوور میں آٹھ چھکے لگانے کا ریکارڈ اب بھی نیوزی لینڈ کے لی جرمون کے پاس ہی ہے۔
6⃣,6⃣,6⃣,6⃣,6⃣nb,6⃣,6⃣
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) November 28, 2022
Ruturaj Gaikwad smashes 4⃣3⃣ runs in one over! ????????
Follow the match ▶️ https://t.co/cIJsS7QVxK…#MAHvUP | #VijayHazareTrophy | #QF2 | @mastercardindia pic.twitter.com/j0CvsWZeES
اس سےقبل لی جرمون نے 1990 کی شیل ٹرافی کے ایک میچ میں آٹھ چھکے لگا کر ایک اوور میں 77 رنز حاصل کیے تھے۔انڈین بلے باز رتوراج کائکواڑ نے 159 گیندوں پر 220 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دس چوکے اور 16 چھکے شامل ہیں۔