برینڈن میک کلم نے پاکستانیوں سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

برینڈن میک کلم نے پاکستانیوں سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

ایک نیوز نیوز: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم نے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ اچھا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق برینڈن میک کلم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا متحدہ عرب امارات میں بہترین کیمپ میں حصہ لیا۔  پاکستان   آکر اچھا لگ رہا ہے پاکستان میں اچھی مہمان نوازی کی جارہی  ہے۔ دونوں ٹیموں نےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھی ٹریننگ کی ہےٹیسٹ کے لیے اچھی پچ کی امید کر رہے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کے لیے بہت جذباتی شائقین ہیں۔

برینڈن میک کلم کا مزید کہناتھا آسٹریلیا میں ورلڈکپ جیتنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

شاہین آفریدی کے متعلق سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین فاسٹ بولر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ سینئرز اور جونیئرز پر مبنی ہے امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں  مارک ووڈ  بھی ٹیم کیلئے دستیاب ہونگے۔ 

پاکستان کے خلاف جارحانہ مزاج کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے پاکستان کے پاس ماضی میں بھی بہترین فاسٹ باؤلرز  رہے ہیں۔ کھلاڑی یہ چاہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں پہنچیں۔

 پاکستان میں پہلی بار آکر خوشی محسوس کررہاہوں پاکستان میں کئی سالوں سے کرکٹ نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی ایک جنریشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے سامنے کھیلتے نہیں دیکھا. پاکستان میں آئندہ چند ہفتے محظوظ ہو کر کرکٹ کھیلیں گے۔مختلف کنڈیشنر میں خود کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں پاکستان کو شکست دینے کے لیے انگلینڈ کو اچھا کھیلناہوگا.

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔