ملائیکہ اروڑہ نے آئٹمزسانگ کیلئے فیس پھر بڑھا دی

MALAIKA ARORA
کیپشن: MALAIKA ARORA
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: صرف ایک آئٹمز سانگ سے کئی سپر اسٹارز سے زیادہ پیسے کمانے والی بالی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے فیس پھر بڑھا دی ۔ 
رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی ہاٹ اداکارہ نے اپنی فیس میں پھر اضافہ کردیا ہے۔
ملائیکہ اروڑہ گزشتہ دو دہائیوں سے انٹرنیٹنمنٹ انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔ وہ زیادہ فلمیں نہیں کرتی لیکن ایک آئٹم نمبر کے لیے موٹی رقم لیتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ملائیکہ ایک آئٹم نمبر کے لیے کچھ عرصہ پہلے تک 1.5 کروڑ روپے فیس لیتی تھیں۔  لیکن اب انہوں نے اپنی فیس 2 کروڑ کردی ہے ۔ یادرہے وہ فلم میں پرفار م نہیں کرتیں محض کچھ منٹوں کےآئٹمزسانگ  ڈانس پرفارمنس سے موٹی کمائی کرلیتی ہیں جب کہ بالی وڈ کی اکثر داکارائیںاتنی فیس ایک فلم میں کام کرنے کے لیے لیتی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ کچھ سالوں میں اپنی زبردست نیٹ ورتھ بنالی ہے، جو ہر سال بڑھ ہی رہی ہے۔ سال 2021 میں ملائیکہ کی نیٹ ورتھ 73 کروڑ روپے تھی، جو سال 2022 میں بڑھ کر 100 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ملائیکہ آئٹم نمبر کے علاوہ کئی شوز کو جج کرتی ہیں۔ وہیں، برینڈ انڈورسمنٹ سے بھی وہ کمائی کرتی ہیں۔
ملائیکہ کئی ریالیٹی شوز کو جج کرچکی ہیں، جس میں نچ بلیے، ذرا نچ کے دکھا، جھلک دکھلاجا، انڈیاز گاٹ ٹیلینٹ، انڈیاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل اور انڈیاز بیسٹ ڈانسر شامل ہیں۔ وہ شو کے ایک ایپی سوڈ کے لیے 8 سے 9 لاکھ روپے تک کی وہ فیس لیتی ہیں۔