ایک نیوز نیوز: سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان نے تین گولڈ اور ایک سلور میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انفرادی کاتا ایونٹ میں سینیئر اور انڈر 21 کیٹیگری میں ارشاد علی نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ آرزو نے ویمن انفرادی کاتا میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کو ہرا کر اپنے نام کیا۔
گولڈ میڈلسٹ ارشاد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کو بلند کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔سخت محنت کا پھل ملا ہے۔ اس کامیابی کے لیے کوچ کے ساتھ کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر کا بھی بہت شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے اس چیمپیئن شپ میں شرکت کا موقع ملا۔اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کا 17 رکنی دستہ جونیئیر، کیڈت اور سینیئر مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر رہا ہے۔