تبدیلی آگئی، خان پور میں بیوی نےخاوند پر تیزاب پھینک کر نابینا کردیا

Nov 28, 2022 | 15:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: خان پورمیں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے بیوی نے خاوند کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود غریب آباد میں بیوی کا شوہر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔شکیلہ نامی عورت نے خاوند غلام مصطفیٰ پر تیزاب کی بوتل انڈیل دی جس کی وجہ سے شوہر غلام مصطفی کی بینائی ختم ہو گئی۔ متاثرہ خاوند کی جانب سے پولیس نے بیوی  کیخلاف مقدمہ درج کروایا۔ شوہر کی درخواست پر بیوی کو حراست میں لیکر  کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ متاثرہ شخص کو  تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں