دنیا بھر کے ایک ارب نوجوان بہرے ہوسکتے ہیں، ریسرچ

Nov 28, 2022 | 15:41 PM

ایک نیوز نیوز: ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں نوجوانوں کا مختلف صوتی آلات کا  غیر محفوظ استعمال ان کی قوت سماعت کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ سماعت کے نقصان کا خطرہ شور کی بلندی، دورانیے اور ارتعاش پر منحصر ہے۔
نوجوان ہی بہرے کیوں؟
 ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق  دنیا بھر میں نوجوانوں کی تقریباً ایک چوتھائی تعداد تجویز کردہ حد سے زیادہ بلند سطح پر موسیقی سنتی ہے، جس سے ان کے بہرے ہونے کا خطرہ ہے۔میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلولارین ڈیلارڈ انہوں نےکہا، شور کی وجہ سے قوت سماعت کو پہنچنے والا نقصان ناقابل واپسی ہے ۔
اس مطالعے میں اندازہ لگایا گیاکہ 24 فیصد بالغ نوجوانوں کو اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ جیسے ذاتی آلات سے زیادہ شور کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ 12 سے 34 سال کی عمر کے 48 فیصد لوگوں کو موسیقی کے مقامات پر  شورکی غیر محفوظ سطح کا سامنا کرنا پڑا۔
کون کتنی دیر ہیڈ فون استعمال کرتا ہے؟
 ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انیس سے انتیس  سال کی عمر کے لوگ ہفتے میں اوسطا سات گھنٹے آٹھ منٹ ہیڈ فون استعمال کرتے ہیں جبکہ  تیس سے انچاس سال کی عمر کے لوگ ہفتے میں ساڑھے پانچ گھنٹے اور پچاس سے اناسی  سال کی عمر کے لوگوں میں ہیڈفون کے استعمال کا یہ دورانیہ  پانچ گھنٹے اور دو منٹ ہے۔
 ہیڈ فونز کیوں؟
لوگ اکثر آلات پر 105 ڈیسیبل تک آڈیو سنتے ہیں اور تفریحی مقامات پر آواز کی اوسط بلندی کی سطح 104 سے 122 ڈیسیبل تک ہوتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے رہنما خطوط کے مطابق ہر ہفتے دس سے پندرہ منٹ تک ان سطحوں پر شور کی آوازیں سننے کی محفوظ سطح سے زیادہ ہے۔بلیو ٹوتھ کنیکٹیویٹی کی سہولت کے ساتھ پچھلی دہائی کے دوران صوتی آلات معاشرے میں زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔ گھر سے کام کرنے والے لوگوں میں اضافے نے بھی ممکنہ طور پر ہیڈ فون کے استعمال کی بلند شرح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
 بہرے ہونے سے بچنے کی احتیاطی تدابیر
سننے کے مختلف آلات  پر آواز کو زیادہ سے زیادہ کی سطح سے ساٹھ فیصد نیچے رکھیں۔ شور والی جگہوں پر ایئر پلگ لگا کر اپنے کانوں کی حفاظت کریں اور تیز آواز کے ذرائع سے دور رہیں۔ شور مچانے والی سرگرمیوں میں صرف ہونے والے وقت کو محدود کریں۔ تیز آوازوں سے دور مختصر وقفے لیں اور ذاتی سننے والے آلات کے روزانہ استعمال کو محدود کریں۔ اپنے فون پر بلٹ ان محفوظ سننے کی خصوصیات کے ذریعے یا آواز کی نگرانی کے لیے ایپس کا استعمال کرکے سننے کی سطح کی نگرانی کریں۔ اپنی سماعت کی جانچ کریں

مزیدخبریں