ایک نیوز نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی، صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ،انہوں نے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائرڈ ہوں گے۔
صدر عارف علوی سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات pic.twitter.com/Q1iYSSHz6i
— M Azhar Siddique ???????? (@AzharSiddique) November 28, 2022
ادھر وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی، وزیراعظم نے آرمی چیف کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، ملاقات کے دوران وزیراعظم اور سپہ سالار میں خوشگوار انداز میں گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور، پیشہ ورانہ معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے آرمی چیف کی ملکی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
دوسری جانب پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو ) میں منعقد ہوگی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16ویں آرمی چیف ہیں جبکہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف ہیں۔
خصوصی تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول اور فوجی افسران شریک ہوں گے، علاوہ ازیں وفاقی وزرا، سفارتکار، اعلیٰ شخصیات اور صحافی بھی تقریب میں مدعو کئے گئے ہیں، اس موقع پر نئے آرمی چیف کو سلامی پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات
— PML(N) (@pmln_org) November 28, 2022
وزیر اعظم نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک آرمی، ملکی دفاع اور قومی مفادات کے لئے خدمات کو سراہا pic.twitter.com/U6y8Wupsfg