500ملین وٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا برائے فروخت، آپکا نام تو شامل نہیں؟

Nov 28, 2022 | 15:20 PM

ایک نیوز نیوز: ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تقریباً 500 ملین واٹس ایپ صارفین کے فون نمبرز آن لائن ہیکنگ فورم پر فروخت کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس ڈیٹا میں 84 ممالک کے نمبر شامل ہیں۔

فروخت کیلئے ڈیٹا ڈالنے والے اکاؤنٹ کا دعویٰ ہے کہ اس میں 3.2 کروڑ امریکی صارفین کا ڈیٹا ہے۔ اس کے ساتھ مصر کے 4.5 کروڑ، اٹلی کے 3.5 کروڑ، سعودی عرب کے 2.9 کروڑ، فرانس سے 2 کروڑ اور ترکی کے 2 کروڑ صارفین کا ڈیٹا شامل ہے۔
ڈیٹا میں ایک کروڑ روسی اور 1.1 کروڑ سے زیادہ یو کے نمبرز بھی ہیں۔ ان تمام نمبروں کو فروخت کرنے والے شخص نے سائبر نیوز کو بتایا کہ وہ امریکی ڈیٹا سیٹ $7,000 میں، برطانیہ کا ڈیٹا $2,500 اور جرمن ڈیٹا $2,000 میں فروخت کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے زیادہ تر حملہ آور اس معلومات کو فشنگ حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسی لیے واٹس ایپ یوزرس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ انجان نمبروں سے آنے والی کالز اور میسجز سے محتاط رہیں۔

مزیدخبریں