پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری

Nov 28, 2022 | 13:57 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: پاک انگلینڈ کرکٹ میچ کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیاہے جس میں  432 اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ کے مابین پریکٹس سیشن کا آغاز  ہو گیاہے۔  کرکٹ ٹیموں کی اسٹیڈیم میں روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔ دوران موومنٹ اسلام آباد سے آنیوالی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ 

 راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 6th روڈ سے سید پور روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔ ٹیموں کی موومنٹ کے بعد مری روڈ پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں رکھا جائے گا۔

سی ٹی او راولپنڈی  کا کہناہے کہ میچ کے دوران  اسٹیڈیم روڈ 9th ایونیو چوک تا ڈبل روڈ دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند ہو گی۔ ڈبل روڈ آنیوالی ٹریفک براستہ IJP روڈ، پنڈورہ چونگی ،کٹاریاں، کیرج فیکٹری ،پیرودھائی موڑ ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی۔ میچ کے حوالے سے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم شاہراہوں پر متبادل راستوں کے متعلق آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کےلئے اضافی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔  میچز کے دوران آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور ریڈیو اسٹیشن 88.6 پر ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ بالمحہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں