ایک نیوز نیوز: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشت گردوں کی ایک ہوٹل پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں نےگذشتہ رات سے ہوٹل کو محاصرمیں لیا ہوا ہے۔ ولا روز ہوٹل کے ارد گرد اس وقت بھی فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی جا سکتی ہے۔
ولا روز ہوٹل موغا دیشو میں صدارتی محل کے قریب واقع ہے اور اس میں اکثر اعلی سرکاری حکام اور قانون ساز آتے ہیں۔
سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق دہشت گردوں نے اپنے آپ کو ایک کمرے میں محصور کر لیا ہے، اور سکیورٹی اہلکار انہیں زندہ یا مردہ پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چشم دید گواہوں کے مطابق ہوٹل میں پہلے دو دھماکے ہوئے اور بعد ازاں فائرنگ شروع ہو گئی۔ ہوٹل کی جانب آنے والے تمام راستوں کو سکیورٹی فورسز نے بند کر دیا ہے۔