آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کارکنان میں تصادم، متعدد زخمی

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کارکنان میں تصادم، متعدد زخمی

ایک نیوز نیوز: مظفرآباد کے نواحی علاقہ گڑھی دوپٹہ نوشہرہ میں ستھر کڑیاں کے مقام پہ دو گروپوں میں شدید تصادم  میں دیکھنے میں آیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان  پیپلز پارٹی کے کارکنان کے درمیان ہوا۔  جس میں دونوں گروپوں میں ہوائی فائرنگ دیکھنے میں آئی۔ کارکنان کی جانب سے گھروں پر  پتھراؤ کیا گیا اور ایک دوسرے کے گھروں کو  آگ لگا دی ۔سیاسی لڑائی میں پتھراؤ سے 6افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک بچی دو عورتیں اور تین مرد شامل ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-28/news-1669623466-2542.mp4

پولیس کا کہناہے کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ اور پولیس بھی موقعہ پر پہنچ گئی ہے۔