’’ امی ، تم سے پیار ہے‘‘  مراکشی کھلاڑی نے میچ جیت کر ماں کو چوم لیا

ashraf hakeemi in fifa cup
کیپشن: ashraf hakeemi in fifa cup
سورس: google

ایک نیوز نیوز: بیلجئیم سے  میچ جیتنے کے فوراً بعد ہی مراکشی کھلاڑی اشرف حکیمی اپنی والدہ کی دعائیں اور ان کا پیار لینے پہنچ گئے۔
عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے ایک میچ میں اتوار کی رات کو ایک اور اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر براجمان مراکش کی ٹیم نے ورلڈ نمبر 2 بیلجیئم کو شکست دے دی۔
قطر کے التھماما سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ مراکشی ٹیم کی جانب سے ایک گول رمین سائس اور دوسرا ذکریا ابو خلال نے کیا۔
 میچ جیتنے کے فوراً بعد ہی مراکشی کھلاڑی اشرف حکیمی اپنی والدہ کی دعائیں اور ان کا پیار لینے تماشائیوں کے بیچ میں پہنچ گئے۔
 اشرف حکیمی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ عربی زبان میں لکھا ’مجھے آپ سے محبت ہے امی


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں اشرف حکیمی کی والدہ اپنے بیٹے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔اشرف حکیمی کی والدہ سعیدہ مو مراکش میں اپنے بیٹے کو کامیاب کرنے والی ماں کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں۔
اشرف حکیمی کی پیدائش سپین کے شہر میڈرڈ میں مراکشی والدین کے گھر ہوئی تھی لیکن انہوں نے فٹ بال کھیلنے کے لیے اپنے آبائی ملک مراکش کا انتخاب کیا۔اشرف حکیمی اس وقت فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے مستقل کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور اس سے قبل بھی مشہور کلب ریال میڈرڈ اور اطالوی کلب انٹر میلان کی طرف سے بھی فٹ بال کھیلتے رہے ہیں۔