ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں سترہ سالہ بچی کو اغوا کرنے کے معاملہ پرکیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو ذاتی حیثیت سے طلب کر لیاہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی جس میں انہوں نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن بھکر اور تفتیشی افسر کو کل ذاتی حثیت پر طلب کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
حق نواز والد کی جانب سے عدالت میں بچی کو بازیاب کروانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ مٰیں دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ صفدر مگسی عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایک ماہ سے سے زائد وقت گزار گیا پولیس بچی کو بازیاب نہیں کروا رہی ہے۔ مقامی بااثر افراد ملزمان کو پناہ دے رہے ہیں ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو بچی کو بازیاب کروانے حکم دے۔