ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے آج اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی بلالیاہے سابق صدر آصف زرداری کو بھی پنجاب کے حوالے سے بڑا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا آج لاہور پہنچے کا امکان ہے۔اعلی قیادت نے پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
اعلی قیادت نے پیپلز پارٹی پنجاب کے تمام ایم پی ایز کو لاہور پہنچے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کا چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ دونوں رہنماؤں میں عمران خان کی اسمبلیوں سے استعفے دینے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔