عالمگیرخسرہ پھیلنے کا خدشہ، روزانہ 350 بچے جان کی بازی ہارنے لگے

Nov 28, 2022 | 11:38 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: دنیا بھر میں خسرہ کی وباء کا خدشہ پیدا ہوگیاہے کیونکہ 40 ارب بچے خسرے کی ویکسین سے محروم رہ گئے ہیں۔ 

 عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 40 ارب بچے خسرہ کی ویکسین سے محروم رہ گئے۔  بھارت میں خسرہ کے 9 ہزار 489 کیسز  رپورٹ ہوئےہیں۔ دنیا میں روزانہ350 بچے خسرہ کےباعث جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ 
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 25 ارب بچوں کو خسرہ سے بچائوں کی ویکسین کی پہلی جبکہ 14 ارب 70 کروڑ بچوں کو خسرہ سے بچائوں کی ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگ سکی ہے جس کے باعث  دنیا بھر میں بچوں میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔ گزشتہ سال پوری دنیا میں خسرہ کے 9 ارب کیسز  اور 1 لاکھ 28 سے زائد ہلاکتیں دیکھنے میں آئی تھیں۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیاہے کہ  اس وقت سب سے زیادہ خسرہ کے کیسز بھارت میں 9 ہزار 489  سامنے آئےہیں۔ اس کے علاوہ صومالیہ 8 ہزار 435، یمن 6 ہزار 438، زمبابوے 5 ہزار 94  اور نائجیریا میں 4 ہزار 551  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے روزانہ اوسطا 350 بجے خسرہ کےباعث جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ خسرہ سے سب سے زیادہ ایشاء اور افریقہ متاثر ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ  خسرہ کی وباءپر قابو پانے کیلئے فی الفور کم از کم 95فیصد ویکسینیشن کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔  پاکستان میں خسرہ کے کیسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 

مزیدخبریں