ایک نیوز نیوز: آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل ہو گیا جس میں ابھی تک پیپلزپارٹی سرفہرست ہے۔
مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 88 نشستوں کے ساتھ سرفہرست، پاکستان تحریک انصاف کا 84 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبراور مسلم لیگ ن 80 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔ آزاد امیدوار بلدیاتی انتخابات میں 156 نشستوں پر کامیاب، آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس 22 جبکہ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک کے حصے میں 1،1 نشست آئی۔
ٹوٹل 669نشستوں میں سے 432 کے نتائج
پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کونسل سے 12 یونین کونسل سے 61، میونسپل کارپوریشن سے 8 اور میونسپل کمیٹی ایک اور ٹاؤن کمیٹی سے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ کونسل سے4، یونین کونسل سے59،میونسپل کارپوریشن سے12 اور میونسپل کمیٹی سے 1 اور ٹاؤن کمیٹی سے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کونسل سے9، یونین کونسل سے70، میونسپل کارپوریشن سے7 اور میونسپل کمیٹی 2 اور ٹاؤن کمیٹی سے کوئی بھی نشست حاصل نہیں کی۔
دوسری جانب مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 31 کھاوڑہ میں حکمران جماعت پی ٹی آئی ایک نشست تک نا جیت سکی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے جلسے کے باوجود پی ٹی آئی کے ہاتھ ضلع کونسل کی سیٹ آںٔی اور نا ہی پی ٹی آئی کا کوںٔی ممبر یونین کونسل منتخب ہوسکا۔
مظفرآباد کی یونین کونسل کٹکیر میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے الیکشن سے 2 روز قبل جلسے میں بے شمار اعلانات کیے جبکہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ منصور اپنی آباںٔی یونین کونسل میں مہینوں تک کمپین کرتے رہے مگر اسکے باوجود آزاد امیدوار راجہ ناصر لطیف ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست جیت کر ممبر ضلع کونسل منتخب ہوگئے۔راجہ ناصر لطیف نے آزاد حیثیت میں پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے امیدواروں کو شکست دی۔