قومی ٹیم کی شائقین کے ساتھ سیلفیاں، آٹوگراف

قومی ٹیم کی شائقین کے ساتھ سیلفیاں، آٹوگراف

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے  ٹیسٹ سے قبل اسلام آباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مداحوں کیساتھ سیلفیاں لیں۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے شائقین کرکٹ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لینے کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، اظہر علی، سرفراز احمد، حارث رؤف اور شان مسعود سمیت دیگر کرکٹرز کو دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم گزشتہ روز  اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا آٖغاز کر دیا ہے ۔