ایک نیوز نیوز: امریکی ڈالر کی قدر میں جاری اضافہ آج بھی نہیں رکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 223 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں شدید مندی کا رجحان پایا جاتا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 708 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42229 پر آ گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کے ماہر محمد سہیل کے مطابق شرح سود میں غیر متوقع اضافے پر اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان پایا جاتا ہے۔