17 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا راولپنڈی میں پریکٹس سیشن کا آغاز

17 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا راولپنڈی میں پریکٹس سیشن کا آغاز

ایک نیوز نیوز:  انگلینڈ ٹیسٹ  کرکٹ ٹیم گزشتہ روز 17 سال کے طویل عرصہ کے بعد پاکستان پہنچی ہے اور آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والی انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم ایک دن آرام کے بعد آج پریکٹس سیشن کا آغاز کردیاہے۔  پاکستان ٹیم آج دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن جاری رکھے گی۔

انگلینڈ کی ٹیم کا پریکٹس سیشن 10 بجے شروع ہو ا ہے۔  انگلینڈ کی ٹیم 29 اور 30 نومبر کو بھی پریکٹس سیشن جاری رکھے گی جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے 17 سال بعد  راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔