ایک نیوز نیوز:پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے لائحہ عمل کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائے گا۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔
تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اس اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے،سندہ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفیٓ ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائیگا،ان فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتکابات کی راہ ہموار ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 28, 2022