ایک نیوز نیوز: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کو دنیا کی سب سے طاقتور جوہری طاقت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافہ ملک اورعوام کے وقار اور خودمختاری کا تحفظ کرے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے یہ اعلان حالیہ میزائل تجربے پر متعدد اہلکاروں اورسائنسدانوں کو ترقی دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ واسانگ - (Hwasong-17) بیلیسٹک میزائیل دنیا کا سب سے اہم تزویراتی ہتھیار ہے، جس سے شمالی کوریا کی سب سے مضبوط فوج کے قیام کی صلاحیت ظاہر ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میزائیل امریکا میں پہنچنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
کم جونگ ان کی بیٹی نے بھی اپنے والد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔