دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سرفہرست

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سرفہرست
کیپشن: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سرفہرست

ایک نیوز نیوز: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی پہلے نمبرپر ہے جبکہ بھارتی شہر دہلی دوسرے نمبر پرموجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی آلودگی نے کراچی کو بھی آلودہ شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پرآگیا ہے۔کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار215 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے ،لاہور کی فضائیں خطرناک حد تک مضر صحت درجے میں ریکارڈ کی گئی۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 414 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، آلودہ شہروں کی فہرست میں کلکتہ،بھارت 189پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300درجے تک آلودگی  انتہائی مضر صحت ہے،301  سےزائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔