ٹریفک وارڈن نے جان بچانے کیلئے جمپ لگا دی اور کار کے بونٹ پر لیٹ گیا۔سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے بننے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کار ڈرائیور اسی حالت میں تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی بھگارہا ہے، کچھ دور جا کر کار ڈرائیور نے زِگ زیگ کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو سڑک پر پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔
خوش قسمتی سے وسیم نامی وارڈن زخمی ہونے سے بچ گیا تاہم پولیس نےوارڈن کی مدعیت میں نامعلوم کار مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔ سٹی ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) سید حماد کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹا جائے گا۔