ملتان میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکن قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل

Nov 28, 2020 | 17:19 PM

admin
ملتان: انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن پارٹیوں کے کارکن تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل ہو گئے۔

ملتان میں اپوزیشن کے اعلان کردہ جلسے کے حوالے سے گزشتہ چند روز کے دوران اپوزیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان محاذ آرائی شدت اختیار کرلی ہے۔ حکومت نے کورونا ایس او پیز کے تحت جلسے کی اجازت نہیں دی اور ملتان ڈویژن میں کورونا ایس پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 9 مقدمات درج ہوچکے ہیں جب کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جلسہ ضرور ہوگا۔

ملتان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالیں اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کا رخ کیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی قیادت علی موسی گیلانی کررہے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن عبدالرحمان کانجو اور طارق رشیدکی قیادت میں قاسم باغ اسٹیڈیم پہنچے، بعد ازاں جے یو آئی (ف) کے قافلے بھی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔
مزیدخبریں