ایک نیوز:وزیرعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس جاتی امرا میں طلب کیا گیا ہے، نواز شریف کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ معاشی ٹیم وزیر اعظم کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دے گی، وزیراعظم حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ سے متعلق اہم ہدایات اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے بجٹ میں اقدامات کے احکامات دیں گے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،وزیر پیٹرولیم مصدق ملک،وزیر پاور اویس لغاری شرکت کریں گے۔ وزیرتجارت جام کمال اوروزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت بھی متوقع ہے ۔