ویب ڈیسک: قوموں کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب ایک بر وقت فیصلہ ان کی تقدیر ہی بدل دیتا ہے ۔ ایسا ہی ایک لمحہ پاکستان کی تاریخ میں بھی رونما ہوا ۔
11 مئی 1998 کو جب بھارت نے خطے کا امن برباد کرنے اور پاکستان پر سبقت حاصل کرنے کے لیے ایٹمی دھماکے کیے تو خطے میں طاقت کا توازن بگڑ گیا ۔
بھارت کے جارحانہ عزائم کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔
پہاڑوں کے بدلتے رنگ اور اٹھتی دھول نے گواہی دی کہ پاکستان اب ایٹمی طاقت بن چکا ہے ۔ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ۔
یہ دن پاک سر زمین کے سینے پر لگنے والا ایک ایسا طمغہ ہے جو پاکستان کو دنیا میں ممتاز کرتا ہے ۔
دنیا کی بڑی طاقتوں کی مخالفت کے سامنے پاک فوج ، سیاسی لیڈر شپ اور عوام سب ساتھ کھڑے ہوئے اور 28 مئی 1998 کو ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
پاکستان کے دفاع کے لیے آج بھی پاکستان کی مسلح افواج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کر رہی ہیں۔