ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دارہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے پاکستان، چین دو طرفہ معاشی تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔ چینی انڈسٹری خصوصاً چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر زراعت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی کے شعبوں اور میں تعاون بڑھانے اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے ۔ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے کیلئے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ حکومت چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی۔
سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں ۔ چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا ۔ ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہو گا ۔
وزیراعظم نے متعلقہ وزاراء کو ہدایات کیں ییں وہ پاکستان چین کے تعاون کے نئے منصوبوں کے حوالے سے تیاری کریں اور بزنس ٹو بزنس روابط بڑھائے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔