ایک نیوز:آٹا اور میدہ کی قیمت میں کمی کے باوجود بیکری آئیٹم کی قیمت میں کمی کا کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق آٹا اورگندم کی قیمت کم ہونے کے بعد صرف 4اشیا کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لئے بیکری مالکان کو انتباہ کیا گیا۔ محکمہ خوراک کی جانب سے بیکری مالکان کو بڑی ، چھوٹی ڈبل روٹی ، بند اور رس کی قیمتوں میں کمی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
محکمہ خوراک ، محکمہ صنعت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اور بیکری مالکان میں مذاکرات کے لئے کئی دور ہوئے ان مذاکرات میں بڑی ،چھوٹی ڈبل روٹی ، بند اور رس کی قیمتوں میں کمی کرنے کا ہی فیصلہ ہوسکا جبکہ باقی بیکرٹی آئیم کی قیمتوں می کمی کا کوئی فیصلہ نہ ہوا ۔
بڑی چھوٹی ڈبل روٹی ،بند اور رس کی قیمتوں میں کمی کے فیصلہ کے باوجود ابھی تک صرف چھوٹی اور بڑی ڈبل روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے لئے ڈپٹی کمنشرز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
پنجاب میں مقامی سطح پر ڈبل روٹی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر مقامی طو رپر تیار ہونے والی ڈبل روٹی کی پیدواری لاگت اور میدہ کی قیمت کے مطابق ڈبل روٹی کی قیمت کا فیصلہ کرے گا ۔ ڈی سی مقرر کردہ قیمت پر روٹی روٹی فروخت کرنے کا والوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کاروائی کرے گا۔
برینڈ اور کمپنیوں کی ڈبل روٹی کی قیمت کاتعین ڈی جی انڈسٹریز کرے گا برینڈ اور کپمپنوں کی ڈبل روٹی کی قیمت صوبہ بھر میں یکساں ہوگی ۔ برینڈ اور کمپنینوں کی ڈبل روٹی سرکاری نرخ پر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف ڈی جی انڈسٹری کے پاس کاروائی کا اختیار ہوگا جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی کارروائی کرسکے گی ۔
آٹا اور میدہ کی قیمت میں کمی کے بعد تاحال صرف ڈبل روٹی کی قیمت ہی کم ہوئی ہے