ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم نے کون سے بھارتی بلے باز کو پیچھے چھوڑ دیا

May 28, 2024 | 12:08 PM

 ویب ڈیسک:ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے اس مقابلے میں 32 رنز بنائے، جس سے ان کے اس طرز کے انٹرنیشنل مقابلوں میں رنز کی تعداد 3 ہزار 987 ہوگئی۔

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان ٹیم کے کپتان نے یہ رنز 111 اننگز میں بنائے جبکہ روہت شرما نے 143 اننگز میں 3 ہزار 974 رنز بنا رکھے ہیں، اس طرح بابراعظم نے روہت شرما کو رنز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

اس فہرست میں بابر اعظم سے آگے اب صرف ویرات کوہلی ہیں جوکہ 109 اننگز میں 4037 رنز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

  بابراعظم کو ویرات کوہلی کے رنز برابر کرنے کے لیے 50 رنز درکار ہیں، بابراعظم جیسے ہی 51 رنز بنائیں گے وہ ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔   



مزیدخبریں