ایک نیوز:وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کیلئے نہیں بلکہ عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ دفاع وطن کا مشن سر انجام دینے والی ٹیم کےہر فرد کو میرا سلام ہے ۔ پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والےمحمد نواز شریف کو بھی میرا سلام ہے۔
مریم نوا ز کا مزید کہنا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے۔ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔ نواز شریف نے مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،اب اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔آج ہمیں اتحاد ویکجہتی،محنت وہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کر نا ہے۔