آج سے یکم جون  کے درمیان بارشیں متوقع،محکمہ موسمیات 

آج سے یکم جون کے درمیان بارشیں متوقع،محکمہ موسمیات
کیپشن: Rains are expected between today and June 1, Meteorological Department

ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے آج سے یکم جون  کے دوران بارشوں کی نوید سنادی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ باد برسیں گے۔مغربی ہوائیں آج سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔   

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 29 مئی کے دوران بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد اور مری سمیت پنجاب کے بیشتر مقامات پر آندھی، جھکڑ اور بارش  کی پیشگوئی بھی ہے۔ خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو برقرار رہے گی ۔ بڑھتے درجہ حرارت میں ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔   

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔