عید الضحیٰ پر 2 سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی

عید الضحیٰ پر 2 سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی
کیپشن: 2 special trains will be run on Eid Al-Zhaa

ایک نیوز:ریلوے نےعید   سے قبل  2 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا  ہے۔ 

ریلوے  ذرائع کےمطابق عید سے قبل دو عید  سپیشل ٹرینیں روانہ ہوں گی۔ عید کا چند نظر آنے کے بعد عید  سپیشل ٹرینوں کا اعلان کیا جائے گا۔  

ایک عید  سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی ۔ کراچی سے لاہور کی ٹرین میں اکنامی کلاس اور اسے سی کی کوچز لگائی جائیں گی۔  دوسری عید  سپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے چلائی جائے گی ۔ کراچی سے پشاور کی عید  سپیشل ٹرین میں تمام کوچز اکنامی کلاس کی ہوں گی ۔ عید سپیشل ٹرینوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔