یوم تکبیر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عہد کی تجدید ہے،وزیراعظم 

یوم تکبیر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عہد کی تجدید ہے،وزیراعظم
کیپشن: Takbeer Day is a renewal of the pledge to thwart the evil intentions of the enemy, Prime Minister

ایک نیوز: 28مئی یوم تکبیر،وزیراعظم  شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ آج کا دن دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عہد کی تجدید ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف  کا   یوم تکبیر کے حوالے سے پیغام میں کہنا ہے کہ آ ج کا دن ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول نہیں کرینگے اور نہ کوئی سمجھوتہ کیا جائیگا۔  

28مئی سابق وزیراعظم نوازشریف کے دفاع وطن کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ آج کے دن پاک افواج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔  ذوالفقار بھٹو کو ایٹمی پروگرام شرع اور سائنسدانوں کو مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔   

 وزیراعظم  نے مزید کہا کہ  پوری قوم عہد کرتی ہے کہ ملک کی ترقی و سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ اتحاد،تنظیم اور یقین محکم کیساتھ دن رات محنت کر کے ملک کو کامیاب بنائیں گے۔