ایک نیوز: یوم تکبیر آج قومی جوش جزبے سے منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں 28مئی کے حوالے سے تقریبا ت کا انعقاد کیا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 26 سال مکمل ہوگئے۔ 28مئی1998کو پاکستان نے بھارت کے5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا تھا۔ آج پوری قوم کا سر فخر سے بُلند ہے اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔
ایٹمی تجربات کے مقام پر پاکستانی سائنسدانوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے'' نعرہ تکبیر اللہ اکبر'' بلند کیا ایٹمی تجربات نے ثابت کیا کہ” پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا“۔
یوم تکبیر پیغام ہے کہ'' پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا'' آج پاکستان 1998ء کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے
آج پاک فوج اور جمہوری قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے 1998 سے اب تک پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے ابدالی، ابابیل، غزنوی، شاہین، غوری اور بابر، فتح اور دیگر بیلسٹک میزائلز کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے
پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی صورت میں جارحیت کو روکنے کی اپنی کاوشوں کو جاری و ساری رکھے گا۔
ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام
دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سر بُلندی کیلئے خصوصی دعائیں کرائی گئیں۔