بی آر ٹی سروس بند ہونے کا خدشہ،3لاکھ مسافرمتاثرہوں گے

May 28, 2023 | 22:15 PM

ایک نیوز :صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) آپریٹرز کے 45 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب سروس کی معطلی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بی آر ٹی بسیں چلانے والی نجی کمپنی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو واجبات کی ادائیگی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3ماہ سے 45 کروڑ روپے واجب الاداہیں، سروس بند ہونے سے 3 لاکھ بی آر ٹی مسافر متاثرہونگے۔

 خیال رہے کہ بی آر ٹی سروس شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے، حکام نے بتایا کہ بی آر ٹی آپریٹر نے مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی متعلقہ حکام کو دو بار خط لکھا لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں