ایک نیوز :پنجاب حکومت نے پرپی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا مسترد کردیا۔
نگران وزیر اطلاعات عامر میرنے گرفتارخواتین سے ناروا سلوک کے پروپیگنڈے کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے شرپسند حملوں میں ملوث خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جا رہی،ایک نام نہاد سیاسی پارٹی اپنے مذموم مقاصد کے لیے خواتین بارے زہریلا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔
عامر میرکاکہنا تھا کہ پنجاب کی جیلوں میں قید 9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین سے قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے، قیدی خواتین خود بھی اس چیز کی گواہی دے رہی ہیں، پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے۔
نگران وزیر اطلاعات کاہنا تھا کہ 9 مئی کی شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص حسب سابق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،جھوٹے پروپیگنڈے سے سستی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی یے۔عوام شرپسندوں کی سرپرستی کرنے والے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں،جھوٹ کی دوکان چلانے والے بلوائی کو شرم کرنی چاہئے۔