نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں سے دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا،مریم نواز

نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں سے دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا،مریم نواز
کیپشن: Nawaz Sharif made defense impregnable with nuclear explosions, Maryam Nawaz

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازکاکہنا ہے کہ 28مئی 1998کونوازشریف نے ایٹمی دھماکوں سے دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کالبرٹی چوک میں یوم تکبیرکی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ قوم اور پاکستان کو 25واں یوم تکبیر بہت بہت مبارک ہو۔ ایٹمی پروگرام کے معماروں اور نواز شریف کو سلام۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور سائنسدان اور انجینئرز کو سلام،پاکستانی قوم کو سلام جس نے یکجا ہو کر مشکلات کا سامنا کیا۔ ایٹمی پروگرام کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو سلام، قومی سلامتی کے اداروں ، پولیس اور رینجرز کو سلام پیش کرتی ہوئیں۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ بھارت نے جب ایٹمی دھماکے کیے تو نواز شریف ملک میں نہیں تھے ۔بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو نواز شریف غیر ملکی دورے پر باکو میں تھے ۔نواز شریف کو پتہ چلا تو ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر پاکستان فون کیا ۔نواز شریف نے پوچھا ایٹمی دھماکوں کیلئے کتنے دن درکار ہیں ؟ نواز شریف کو بتایا گیا کہ ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے 17 دن درکار ہیں۔نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے تو پوری دنیا سے دباؤ آیا۔ پاکستان کو کہا گیا ایٹمی دھماکے کیے تو پابندیاں لگ جائیں گی۔نواز شریف نے پوری دنیا کے دباؤ کو برداشت کیا ۔ہمیں کہا گیا پاکستان کو پتھر کے دور میں پہنچا دیں گے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز  کاکہنا تھا کہ نوا ز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے اور پابندیوں کی پرواہ نہیں کی ۔ نواز شریف نے پابندیوں کا مقابلہ کیا ۔ پاکستان کاپرچم جھکنے نہیں دیا ۔اس کو کہتے ہیں لیڈر شپ ، اس کو کہتے ہیں دھرتی کا بیٹا ۔نواز شریف کے ترقیایت منصوبے نکال دو تو صرف کھنڈرات بچتے ہیں۔ گوادر سے کراچی ، مشرق سے مغرب نواز شریف کے منصوبے نظر آئیں گے۔نواز شریف نے پوری دنیا کے دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

مریم نوازکامزید کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع سے ترقی تک ایک نام نواز شریف نظر آتا ہے۔اب پتہ چلا اتنے انتقام کا سامنا کرنے کے باوجود نواز شریف کی جماعت کیوں نہیں ٹوٹی۔ملک بنانے والے کو دنیا یاد رکھتی ہے ملک جلانے والے کو کوئی یاد نہیں رکھتا ۔ن لیگ کی ساری قیادت جیلوں میں گئی لیکن نواز شریف کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا ۔

لیگی نائب صدر کاکہنا تھا کہ  گوادرسےکراچی،مشرق سےمغرب تک نوازشریف کےمنصوبے نظرآئیں گے،3ادھورےادوارکامقابلہ75سالہ تاریخ سےکرلو،ان ادوارمیں نوازشریف کوکوئی مدت پوری نہیں کرنےدی گئی،نوازشریف کےتاریخی منصوبےتاریخ سےنکال دوتوپیچھے کھنڈرات بچتےہیں،انہوں نےملک کوبھی سنبھالا،معیشت اورقوم کوبھی سنبھالا،اسےکہتےہیں لیڈرشپ۔

 مریم نواز کاکہنا تھا کہ موٹرویز،اورنج لائن،میٹروبس،14ہزارمیگاواٹ بجلی کےکارخانےنوازنے لگائے، پاکستان کےدفاع سےترقی اورخوشحالی تک قوم کوایک ہی نام نظرآتاہے،ملک بنانے والے کودنیا یادرکھتی ہے،ملک جلانےوالےکوکوئی یادنہیں رکھتا،آج بھی نوازشریف کے ساتھی سیسہ پلائی دیوارکی طرح ساتھ کھڑےہیں،دوسری طرف سب کچھ منٹوں میں بہہ گیا قوموں پرمشکل وقت آتےہیں،لیڈرقوم کےسامنےڈھال بن کرکھڑاہوتاہے۔

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ  بل کلٹن نوازشریف کوکہتاتھا5ارب ڈالرلےلوایٹمی دھماکے نہ کرو،نوازشریف نےکہامیں قوم اورمٹی سےوفا کروں گا،ڈالراپنےپاس رکھو،کلنٹن نےخودکہانوازشریف نےکھل کرکہامیں کسی دباؤمیں نہیں آؤں گا،28مئی1998کےوقت بزدل قیادت کررہاہوتاتومنہ پربالٹی ڈال کرچھپ جاتا،بہادرقوموں کی قیادت بہادرلیڈرشپ کرتی ہے۔

مریم نوازنےکہا کہ عمران خان کہتارہاامریکی سازش ہوگئی،ہم غلامی نہیں چاہتےحقیقی آزادی چاہتےہیں،کہتاہےایک بیان دےدوکیونکہ امریکابیان دیتاہےتوپاکستان میں ہلچل مچ جاتی ہے، دوسری طرف گیدڑکاامتحان آیا تو امریکاکےپاؤں پکڑےلیے۔ دفاعی علامتوں اورعمارات کوجلادیاگیا،دشمن پراستعمال ہونےوالی توپوں کودریامیں پھینک دیاگیا،دشمن کےطیارےگرانےوالےطیاروں کوآگ لگادی گئی،پاکستانیو! 28مئی کےپاکستان کوزندہ رکھناہےیا9مئی کےپاکستان کو؟

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا تھا کہ یوم تکبیرپرآج اس فتنےکانام نہیں لیناچاہتی تھی قیادت کافرق دیکھناہے تو28مئی1998دیکھواورپھر9مئی2023کودیکھو،جب پاکستان ایٹمی قوت بناتوہرشہری کاسرفخرسےبلندہوگیاتھا،9جبکہ مئی کوہرپاکستانی کاسرشرم سےجھک گیا،9مئی کووہ مناظردیکھےجودہشتگردی سےمتاثرہ ملکوں میں دیکھتےتھے،شہداکی یادگاروں کوجلادیاگیا،ان کی قبروں کوادھیڑکررکھ دیاگیا۔