سابق ایم پی اے نادیہ عزیز نے بھی پی ٹی آئی کوخیرباد کہہ دیا

سابق ایم پی اے نادیہ عزیز نے بھی پی ٹی آئی کوخیرباد کہہ دیا
کیپشن: Paralyzed patient for 12 years, started walking after brain transplant

ایک نیوز :تحریک  انصاف کی خاتون رہنما اور سابق ایم پی اے نادیہ عزیز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نادیہ عزیز کاکہنا تھاکہ میں این اے 84 کی ٹکٹ ہولڈر ہوں، سرگودھا سے میرا تعلق ہے، 2002 سے سیاست کرتی آ رہی ہوں۔ وقتی طور پر سیاست سے کنارہ کشی کر رہی ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔ اس قسم کی سیاست کا جاری رکھنا میرے لیے مشکل ہے، جماعت بدلنا میرا آپشن نہیں ہے۔

سابق ایم پی اے نادیہ عزیز کا مزید کہنا تھاکہ  9 مئی کو میں کسی احتجاج کا حصہ نہیں تھی، پاک فوج ہمیں اپنی جان سے پیاری ہے، پاکستان کی سالمیت اور استحکام فوج کی وجہ سے ہے، ہمارے شہداء کی بہت قربانیاں ہیں، اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہوں، سیاست دان نے سیاست نہیں کرنی تو اور وہ کیا کریں، خواتین کا احترام ہونا چاہئے۔