ایک نیوز :امریکا میں ایک شخص نے گھر سے ملنے والی کتاب 96 سال بعد لائبریری کو لوٹا دی۔
شہری جِم پیری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے کتابوں کے بکس دیکھ رہے تھے جب ان کے سامنے سینٹ ہیلینا پبلک لائبریری کی ایک کتاب اے ہسٹری آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹس سامنے آئی۔
جِم پیری نے کہا کہ ان کا مانناہے کہ یہ کتاب ان کی اہلیہ کے دادا نے 1927ء میں نکلوائی جب ان کی عمر 55 برس کی تھی۔
جِم پیری کا کہنا تھا کہ وہ علاقے سے باہر ایک شادی میں شرکت کے لیے گئے ہوئے جب اس لائبریری کی ڈائریکٹر کرسٹینا کریڈن کا طویل عرصے کے بعد نامعلوم فرد کی جانب سے لوٹائی جانے والی کتاب کے متعلق انٹرویو نشر ہوا۔
اس رپورٹ کے بعد جِم پیری نے لائبریری سے رابطہ کیا اور معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔