ایک نیوز :پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو معروف ماڈلز حسنین لہری اور نمرہ جیکب کی بیک اسٹیج جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فیشن شو میں پاکستانی ماڈل نمرہ اور حسنین بطور ماڈل ایونٹ میں شریک ہوئے جہاں بیک اسٹیج دونوں فنکاروں کی لڑائی شدت اختیار کرگئی۔
نمرہ بیک اسٹیج اپنے ساتھی ماڈل حسنین لہری کی ویڈیو بنارہی تھیں، اسکا علم حسنین کو ہوا تو انہوں نے انکا موبائل چھین لیا اور اس دوران نمرہ کو تھپڑ بھی لگادیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑائی کو بڑھتا دیکھ انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی تاہم دونوں ماڈلز اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔
ویڈیو میں حسنین لہری کو چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کسی کی ویڈیو بنانا قابلِ قبول نہیں، جس پر مزید ماڈلز کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ حسنین تمہیں اپنا ردِ عمل کیسے صحیح لگ رہا ہے، تم کسی کو تھپڑ کیسے مار سکتے ہو؟، نمرہ کا موبائل ابھی واپس کرو!۔
ماڈل حسنین لہری نے نمرہ جیکب کو ’’تھپڑ‘‘ رسیدکیوں کیا؟
May 28, 2023 | 17:07 PM