ایک نیوز :اداکار بہروز سبزواری نے فوج کے حوالے سے خود سے منسوب وائرل آڈیو پر وضاحت پیش کردی۔
بہروز سبزواری کا ویڈیو پیغام بیٹے شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر جاری کیا جس کے کیپشن میں شہروز نے کہا 'میرے والد کے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو سے متعلق والد کی وضاحت
بہروز سبزواری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور جو آڈیو وائرل ہوئی وہ جعلی ہے جو کسی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی ہے۔
بہروز سبزواری کاکہنا تھا کہ فوج ہمارا طرۂ امتیاز ہے، فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اور ہم بھی فوج کے لیے اپنی جان قربان کرسکتے ہیں۔اللّٰہ اُن سے حساب لےگا جو لوگ فوج کے خلاف اس طرح کی چیزیں پھیلا رہے ہیں۔