ایک نیوز :فلم انڈسٹری کے سدا بہار اداکار جاوید شیخ نے ایک مرتبہ پھر شادی کرنے سے متعلق لب کشائی کی ہے۔
اداکار جاوید شیخ کانجی ٹی وی شو میں شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاوید شیخ کاکہنا تھا کہ میری قسمت میں ایسا ہی لکھا تھا، قسمت ہم خود نہیں لکھ سکتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران جاوید شیخ نے بتایا تھا کہ ’میری پہلی شادی زینت منگی سے ہوئی تھی جس سے میرے دو بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں، زینت سے میری شادی اس وقت ہوئی جب میں فلم ڈوبتا کنارہ کی شوٹنگ کے لیے شارجہ جانے والا تھا
جاوید شیخ نے بتایا کہ ’اس کے بعد میں فلم ’ہم اور تم ‘کر رہا تھا تو میرے ساتھ سلمیٰ آغا بھی تھیں اس دوران انہوں نے مجھے خاصا سپورٹ کیا اور اس کے بعد خود مجھے شادی کی آفر کی لیکن یہ شادی بھی میری 3 سال چل سکی، سلمیٰ آغاسے میری کوئی اولاد نہیں ہے، سلمیٰ آغا سے علیحدگی کے بعد میں نے پھر شادی نہیں کی اس کے بعد یہ سوچ کر شادی نہیں کی کہ لوگ میرے متعلق یہ رائے نہ قائم کرلیں کہ میں شادی ہی کرتا رہتا ہوں‘۔