خطےمیں توازن برقرار رکھنےکیلئے ایٹمی دھماکےناگزیر تھے:صدرِ مملکت

خطےمیں توازن برقرار رکھنےکیلئے ایٹمی دھماکےناگزیر تھے:صدرِ مملکت
کیپشن: خطےمیں توازن برقرار رکھنےکیلئے ایٹمی دھماکےناگزیر تھے:صدرِ مملکت

ایک نیوز: صدر مملکت عارف علوی نے یوم تکبیر کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ بھارت کے دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے آج کے دن ایٹمی دھماکے کئے، یہ دھماکےخطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ناگزیر تھے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری صلاحیت کا حصول واقعی ایک قابل ذکر کارنامہ تھا، سائنس دانوں، انجینئرز، سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی سائنس دانوںنے مختصر عرصے میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ قوم ان تمام لوگوں کی ممنون ہے جنہوں نے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا۔ آئیں ہم اپنے لوگوں کی فکری ترقی میں سرمایہ کاری کا عہد کریں۔