ایک نیوز: عمران خان اپنی سیاست کی آخری اننگ کھیل چکے۔ جب لگا کھیل ختم ہوگیا تو مذاکرات کا شوشہ لے آئے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے چور ڈاکوؤں سے مذاکرات نہیں ہوں گے اب کیوں منتیں کررہے ہیں ؟
شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلئےعمران خان پہلے ذاتی حیثیت میں معافی مانگیں۔ بلاول بھٹو بھی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ عمران خان قوم سے معافی مانگیں، شہدا اور سندھ حکومت سے معافی مانگیں، جن جن سرکاری اداروں کو نقصان پہنچایا ان سب سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگیں اس کے بعد مذاکرات کی بات ہو گی۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کیپٹل ہل پر حملہ کرانے والوں کو 18 سال قید کی سزاہوئی ہے، اگر ان کو سزا ہو سکتی ہے تو اس سے گھناؤناعمل پاکستان میں ہوا ہے، آج عمران قوم کو جواب دیں کہ کیا آپ آسمان سے اترے ہوئے ہو؟ جن بیرونی ممالک سے مجھے بچا لو کی منتیں کر رہے ہو، آپ کو اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ آپ کے کتنے کارکنان جیل میں قید ہیں، اپنے علاوہ آپ کو کوئی اور دکھائی نہیں دے رہا۔
صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے تھےمیں مر جاؤں گا چور ڈاکوؤں سے مذاکرات نہیں کروں گے،اب بھی وہی لوگ اقتدار میں ہیں،اب مذاکرات کے لیےمنتیں کیوں کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کرنے کے لیے جو کمیٹی بنائی ان کے آدھے لوگ تو روپوش ہیں انہیں پولیس ڈھونڈرہی ہے۔