جن کاجینا مرناپاکستان میں ہےاُنکےنام ECLمیں ڈالےجارہےہیں:شیخ رشید

May 28, 2023 | 12:16 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج جو فصل ن لیگ بو رہی ہے کل اُسے کاٹے گی، جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اُن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا رہے ہیں، جن سزا یافتہ مجرموں کی جائیدادیں اور اولاد بیرون ملک ہیں ان کو سفارتی پاسپورٹ دیا گیاہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی جماعت کوئی شوگر فیکٹری نہیں ہوتی عوام کے دلوں میں ہوتی ہے، قصور کا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ  یوم تکبیر کے ایٹمی دھماکوں پر راجہ ظفرالحق، گوہر ایوب اور خود کو کریڈیٹ دیتا ہوں، باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اُن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا رہے ہیں، جن سزا یافتہ مجرموں کی جائیدادیں اور اولاد بیرون ملک ہیں ان کو سفارتی پاسپورٹ دیا گیاہے۔جب اقتدار کے باہر ہوتے ہیں تو نجی جہازوں سے بھاگتے ہیں، ان کو ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے، 13جماعتوں کے لیڈر نیلامی میں اور عوام پریشانی میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائیں، جو ملوث ہے اُسے سخت سزا دی جائے، کس کے کہنے پر پولیس سوئی رہی، یہ اہم ترین سوالیہ نشان ہے، اس کی تحقیقات ہو۔کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا، کوئی بھی محب وطن پی ڈی ایم کے چوروں کے ساتھ بھی کھڑا نہیں ہو سکتا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پچھلے 20دن سے پولیس میری بہنوں، بھتیجوں، بھائیوں اور 30سال پہلے مری ہوئی میری ماں کے گھر مسلسل چھاپے مار رہی ہے، میری والدہ کے گھرکوبھی توڑدیا ہے۔

مزیدخبریں