ہم آزاد ہیں اوررہیں گے،کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی،وزیراعظم

ہم آزاد ہیں اوررہیں گے،کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی،وزیراعظم
کیپشن: ہم آزاد ہیں اوررہیں گے،کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی،وزیراعظم

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم آزاد ہیں اورآزاد رہیں گے،کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی۔

تفصیلات کے مطابق یوم تکبیرپروزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیراس عزم کااظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے،ہماری آزادی،خود مختاری،قومی وقاراوردفاع ہمیں ہرچیز سے پیارا ہے،نوازشریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بناکرپاکستان کواسلامی دنیا کی پہلی اوردنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔

وزیراعظم کامزید کہناتھا کہ مادروطن کیلئے بے نظیربھٹو نے سیاسی اختلاف بھلاکراتحاد کامظاہرہ کیا،جب بات پاکستان کی آجائے توہمارے سیاسی اختلاف،مفاد اور تقسیم سب ختم ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 28مئی1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے اور مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کے ساتویں ایٹمی طاقت بننے کااعزاز حاصل کیا تھا۔