ایک نیوز: پاک بحریہ کےجہاز پی این ایس شاہ جہاں نے ملائیشیا کی بندرگاہ لنگکاوی کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے اپنے بیان کے ذریعے بتایا ہے کہ لنگکاوی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتی عملے اور جہاز کا ملائیشین نیوی کے حکام نے استقبال کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پی این ایس شاہ جہاں نے لنگکاوی بین الاقوامی میری ٹائم اور ایرو اسپیس نمائش میں شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی ملائیشین حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس شاہ جہاں نے لنگکاوی میں بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں شرکت کے دوران دیگر بحری افواج کے جنگی جہازوں کےساتھ مشقوں میں حصّہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ کہ مشقوں میں برونائی، چین، اٹلی، جاپان، کوریا اور امریکا کے جنگی جہاز شریک ہوئے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پی این ایس شاہ جہاں کے دورۂ ملائیشیا سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔