لاہور:28مئی یوم تکبیر، یوم تشکر کے حوالے سے ن لیگ آج میلہ سجائے گی

لاہور:28مئی یوم تکبیر، یوم تشکر کے حوالے سے ن لیگ آج میلہ سجائے گی
کیپشن: Lahore: PML-G will organize a fair today on the occasion of Takbeer Day, May 28

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن آج یوم تکبیر کے حوالے سے لاہور کے لبرٹی چوک پر میلہ سجائے گی، چیف آرگنائزر مریم نواز اور دیگر قائدین تقریب میں شرکت کریں گے۔

لاہورلبرٹی چوک میں 28مئی یوم تکبیراور یوم تشکرکے حوالے سے ن ليگ آج میلہ سجائے گی، مرکزی اسٹیج بھی لگایاجاچکاہےجہاں سے قائدین خطاب کرکے کارکنان کالہوگرمائيں گے۔

رات گئےکارکنان اور قائدین بھی یہاں وزٹ کرنے آئے تھے ابھی بھی کارکنان موجود ہیں۔مریم نواز اس میلے کی قیادت کریں گی اور 28مئی کی یاد کو تازہ کیا جائے گا

مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ آج عوام کی بہت بڑی تعداد لبرٹی چوک کا رُخ کرے گی۔