ایک نیوز:لیگی قائد کے سیکیورٹی انچارج نواز شریف پر حملے کے بیان سے مکر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی انچارج خرم بٹ نے لندن میں میاں نواز شریف کی گاڑی پر حملے کے حوالے سے ٹوئٹر پر خبر جاری کی، تاہم حملے کی خبر غلط فہمی نکلی اور انھوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔
خرم بٹ نے ٹوئٹ میں نواز شریف پر حملے اور حملہ آور کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا، انھوں نے حملے سے متاثرہ گاڑی اور مبینہ گرفتاری کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
ن لیگ کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سیاہ فام شخص کو گرفتار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، خرم بٹ نے ٹویٹ میں نواز شریف پر حملے کا الزام بھی پی ٹی آئی پر عائد کیا تھا۔ انھوں نے لکھا کہ نواز شریف خیریت سے ہیں، حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تاہم، حقائق سامنے آنے پر نواز شریف کے سیکیورٹی انچارج نے یو ٹرن لے لیا۔