امریکا کے دیوالیہ پن کا خطرہ ٹل گیا

May 28, 2023 | 07:40 AM

ایک نیوز :امریکی صدر جو بائیڈن کے ریپبلکن رہنما سے کامیاب مذاکرات کے بعد امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور ریپبلکن رہنما کیون میکارتھی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ مذاکرات میں قرض کی حد کو بڑھانے اور اخراجات کو کنٹرول پر اتفاق ہو گیا۔
اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قرض کی حد کے حوالے سے مذاکرات درست سمیت مں آگے بڑھ رہے ہیں اور امید ہے کہ آج ہی ہم کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
امریکی ٹریژری سیکرٹری جینٹ ییلن نے کہا تھا کہ اگر کانگریس نے 31.4 ٹریلین ڈالر کے قرض کی حد میں اضافہ نہیں کیا تو حکومت 5 جون کو اپنے بلوں کی ادائیگی نہیں کر پائے گی جس سے ملک کو ڈیفالٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں